Monday, March 28, 2022

NEW ERA Community Center

 

نیوارا کمیونٹی سینٹر

NEW ERA Community Center


الحمدللّٰہ نیوارا نے روز اوّل سے ہی ایجوکیشن اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو اپنی ترجیحات میں مقام خاص دیا ہے۔

جس میں چیریٹیبل کلینکس ہوں، واٹر اسٹیشن ہوں، شجرکاری ہو، سڑکوں کی تعمیر ہو، دینی مدارس ہوں، بورڈ ایگزام کیلئے مفت سیشن ہوں یا ان جیسے بے شمار کام ہوں۔

الحمدللّٰہ بفضل رب کریم اس سلسلے کو دراز رکھتے ہوئے گولڈن نگر میں کمیونٹی سینٹر کا آغاز یکم رمضان المبارک سے ہورہا ہے۔

نیوارا کمیونٹی سینٹر کو ایام رمضان میں خواتین کی عبادت گاہ، آرام گاہ، تربیت گاہ اور دارالمطالعہ کے طور پر مختص کیا گیا ہے۔ دوہزار اسکوائر فٹ کے وسیع ہال کو بہترین رنگ و روغن کے ساتھ درجنوں لائٹ اور پنکھوں کے علاوہ کولر جیسی سہولیات سے لیس کیا گیا ہے کہ جس طرح مرد حضرات گرمیوں کے ایام میں مساجد کا رخ کرکے ٹھنڈے اور پُرسکون ماحول میں عبادت اور آرام کرتے ہیں اسی طرح مستورات کیلیے مختص یہ ہال بھی عبادت و آرام کیلئے بہترین سامانِ راحت ہوگا ان شاء اللہ 


خواتین کیلئے پردے کے مکمل نظم کے ساتھ لیڈی ڈاکٹر کے ذریعے ہی نیوارا چیریٹیبل کلینک بھی نیوارا کمیونٹی سینٹر کا حصہ ہے۔ اسی طرح لیگل ایڈ کیلئے وکلاء جبکہ میڈیکل ایڈ کیلئے بھی آفس اس کا حصہ ہے۔


رمضان کے بعد عورتوں کیلئے سلائی، بُنائی و کڑھائی جیسے پیشہ وارانہ کورسیس بھی با پردہ خواتین کیلئے رزقِ حلال کا ذریعہ ہوں گے ان شاء اللہ 


اسی طرح طلباء و طالبات کیلئے مفت  اسٹڈی سینٹر، ریڈنگ روم، کمپیوٹر و آن لائن اسٹڈی کا نظم، چائے کافی کا نظم بھی نیوارا کمیونٹی سینٹر کا اہم جُزو رہیگا ان شاء اللہ


اللہ کریم سے دُعا ہیکہ رب کعبہ ہماری اس ادنی سی کوشش کو شرف قبولیت عطا کرے اور نیوارا کمیونٹی سینٹر کو امت کی فلاح کا ذریعہ بنائے۔ آمین

No comments:

Post a Comment